عرب امارات کے شہزادے تلور کا شکار کرنے کھپرو پہنچ گئے

اچھڑو تھر میں 10روزہ قیام کیلیے 20خیموں کا شہرآباد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات


Nama Nigar December 29, 2016
متحدہ عرب امارات کے شہزادے عارضی طور پر قائم خیموں کے شہر میں 10دن قیام کریں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ عرب امارات کے 4 شہزادے قافلے کے ہمراہ کھپرو کے نواحی علاقے میں شکار کرنے پہنچ گئے، علاقے میں 20سے زائد خیموں کا شہر آباد کر دیا گیا، شہزادے 10روز تک تلور کا شکار کریں گے، شہزادوں کی سیکیورٹی کیلیے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کے علاوہ ذاتی سیکیورٹی عملہ بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو میں 50کلو میٹر دور اچھڑو تھر کے علاقے رانا ہوٹرمیں متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ سلطان بن خالد النیہان، شیخ سلطان بن محمد النیہان، شیخ احمد بن سلیم اور شیخ حمدان بن محمد النیہان ذاتی عملے کے ہمراہ تلور کا شکار کرنے رینجرز اور پولیس کے سخت سیکیورٹی میں 20سے زائد خیموں کے شہر میں پہنچ گئے، علاقے میں ایک کلو میٹر سے زائد رقبے پر خیموں کا شہر آباد کرکے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے لیے انتظامیہ کے علاوہ شہزادوں کے گارڈ بھی موجود ہیں، متحدہ عرب امارات کے شہزادے عارضی طور پر قائم خیموں کے شہر میں 10دن قیام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں