نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں بھارتی شمولیت کی راہ ہموار کرنے کی ایک اور کوشش

سابق سربراہ کی جانب سے این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی این ایس جی میں شمولیت کیلیے دی گئی، اے سی اے


Express Desk December 29, 2016
این ایس جی کے سابق چیئرمین رافیل ماریانوگروسی نے دو صفحوں پر مشتمل دستاویز تیارکی ہے۔ فوٹو فائل

لاہور: ایک امریکی تنظیم آرمزکنٹرول ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے سابق سربراہ کی جانب سے این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی این ایس جی میں شمولیت کیلیے دی گئی تجویز سے بھارت کی شمولیت کی راہ ہموار ہوگی جبکہ پاکستان کی شمولیت کے امکانات محدود ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تنظیم آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے کہا ہے کہ این ایس جی کے سابق چیئرمین رافیل ماریانوگروسی نے دو صفحوں پر مشتمل دستاویز تیارکی ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ غیر این پی ٹی ممالک جیسے کہ ہندوستان اور پاکستان کس طرح گروپ کی رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں