زرمبادلہ ذخائر میں 1 ہفتے کے دوران 154کروڑ ڈالر اضافہ

سرکاری ریزرو10کروڑ 90 لاکھ بڑھ کر18ارب 29کروڑ 94 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے


Business Desk December 30, 2016
کمرشل بینکوں کے ذخائرساڑھے 4کروڑ کے اضافے سے 4.99ارب ڈالررہے،ایس بی پی۔ فوٹو فائل

BEIRUT: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 ہفتے کے دوران 15کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر کی مالیت23ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے مرکزی بینک کے پاس 18ارب 29کروڑ 94 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

ایک ہفتے کے قبل سرکاری زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 18ارب 19کروڑ 40لاکھ ڈالر تھی جبکہ 23دسمبر تک کمرشل بینکوں کے پاس ڈالر ذخائر کی مالیت 4ارب 98کروڑ 66لاکھ ڈالر رہی جو اس سے ایک ہفتے قبل 4ارب 94کروڑ 16 لاکھ ڈالر تھی، اس طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں ساڑھے 4کروڑ ڈالر بڑھے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق 23دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایس بی پی ذخائر میں 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں