2016 کے شب و روز کیا دے گئے کیا لے گئے

یہ کچھ تھا بیتے سال کی جھولی میں۔


Express Desk January 01, 2017
یہ کچھ تھا بیتے سال کی جھولی میں۔ فوٹو: فائل

ہم پر سے عبدالستارایدھی کا سایہ اُٹھ گیا، بے مثل باکسر محمدعلی دنیا چھوڑ گئے، عظیم انقلابی راہ نما فیڈل کاسترو رخصت ہوئے۔



ترکی میں فوجی بغاوت کو بہادر اور جمہوریت پسند عوام نے شکست دے دی۔



دہشت گردی پاکستانیوں کا خون پیتی رہی، گلشن اقبال پارک لاہور اور سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکا اور پولیس اکیڈمی کوئٹہ پر دہشت گردوں کا حملہ جیسے واقعات کتنی ہی جانیں نگل گئے۔



شام سلگتا رہا، مظلوم شامی موت کے راستے پر ترک وطن کرتے رہے، حلب کا انسانی المیہ رونما ہوا۔



گوادرپورٹ پر سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح روشن امیدوں کا در وا کرگیا۔



مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی تحریک نے نیا جنم لیا، بھارتی مظالم نے انسانیت کو شرمادیا۔



ایم کیوایم کے بانی قائد کی متنازعہ تقریر کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان میں مقیم پارٹی کی قیادت ان سے لاتعلق ہوگئی اور ایم کیوایم ''پاکستان'' اور ''لندن'' کے نام سے دو دھڑوں میں بٹ گئی۔



عشروں تک ٹھنی رہنے کے بعد امریکا اور کیوبا میں تعلقات بحال ہوگئے، امریکی صدر اوباما نے کیوبا کا دورہ کیا۔



ترکی میں پولیس اہل کار نے روسی سفیر کو مارڈالا۔



امریکا کے صدارتی انتخابات میں نفرت کا علم بردار ڈونڈلڈ ٹرمپ کامیاب۔



بھارت میں بڑی مالیت کے نوٹوں پر پابندی نے کرنسی کا بحران پیدا کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں