اسٹیٹ بینک نے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا

15 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی سال نو کی پہلی قرعہ اندازی3جنوری بروزمنگل ہوگی


Online January 02, 2017
2017 کی آخری قرعہ اندازی 200روپے والے قومی انعامی بانڈ کی ہوگی جو 15دسمبر 2017 کو لاہور میں کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

HANGU: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2017 کیلیے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 15000 روپے والے قومی انعامی بانڈ کی سال نو کی پہلی قرعہ اندازی جو 2جنوری بروز سوموار کو ہونا تھی، نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بینکوں میں تعطیلات کے باعث 3 جنوری بروز منگل منعقد ہو گی۔ یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔

مرکز قومی بچت کے ذرائع نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام3 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے 3 اور تیسرا انعام ایک لاکھ85 ہزار روپے کے1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلے میں تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائیگا۔ اسی طرح 750روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 16جنوری کو ہوگی، اس پرائز بانڈ کی یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔

7500 روپے اور 25000روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہوگی، یہ 7500روپے والے بانڈ کی مجموعی طور پر 69ویں اور 25000روپے والے بانڈ کی 20ویں قرعہ اندازی ہے۔ 1500روپے اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15فروری کو ہوگی، یہ 1500 روپے والے بانڈ کی مجموعی طور پر 69ویں اور 100روپے والے انعامی بانڈ کی 17ویں قرعہ اندازی ہے۔ 40ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی یکم مارچ کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔ 200 روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 15مارچ کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 69ویں قرعہ اندازی ہے۔

15000روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 3اپریل کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 70ویں قرعہ اندازی ہے۔ 750روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 17اپریل کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 70ویں قرعہ اندازی ہے۔ 7500اور 25000روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 2مئی کو ہوگی، یہ 7500روپے والے بانڈ کی مجموعی طور پر 70ویں اور 25000روپے والے بانڈ کی 21ویں قرعہ اندازی ہے۔ 1500روپے اور 100روپے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی، یہ 1500روپے والے بانڈ کی مجموعی طور پر 70ویں اور 100روپے والے انعامی بانڈ کی 18ویں قرعہ اندازی ہے۔ 40ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی یکم جون کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 70ویں قرعہ اندازی ہے۔ 200روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 15جون کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 70ویں قرعہ اندازی ہے۔

15000روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 3جولائی کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 71ویں قرعہ اندازی ہے۔ 750روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 17جولائی کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 71ویں قرعہ اندازی ہے۔ 7500اور 25000روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی، یہ 7500روپے والے بانڈز کی مجموعی طور پر 71ویں اور 25000روپے والے بانڈ کی 22ویں قرعہ اندازی ہے۔ 1500روپے اور 100روپے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست کو ہوگی، یہ 1500روپے والے بانڈ کی مجموعی طور پر 71ویں اور 100روپے والے انعامی بانڈ کی 19ویں قرعہ اندازی ہے۔40ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی یکم ستمبر کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 71ویں قرعہ اندازی ہے۔ 200روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 15ستمبر کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 71ویں قرعہ اندازی ہے۔

15000روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 2 اکتوبر کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 72ویں قرعہ اندازی ہے۔ 750روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی 16اکتوبر کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 72ویں قرعہ اندازی ہے۔ 7500اور 25000روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہوگی، یہ 7500روپے والے بانڈکی مجموعی طور پر 72ویں اور 25000روپے والے بانڈ کی 23ویں قرعہ اندازی ہے۔ 1500روپے اور 100روپے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15نومبر کو ہوگی، یہ 1500روپے والے بانڈ کی مجموعی طور پر 72ویں اور 100روپے والے انعامی بانڈ کی 20 ویں قرعہ اندازی ہے۔ 40ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم دسمبر کو ہوگی، یہ مجموعی طور پر 72ویں قرعہ اندازی ہے جبکہ 2017 کی آخری قرعہ اندازی 200روپے والے قومی انعامی بانڈ کی ہوگی جو 15دسمبر 2017 کو لاہور میں کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں