بھارت سے پانی میں کمی آزاد کشمیر میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا

مقامی ہائیڈرو منصوبوں کی پیداوار میں 80 فیصدکمی، بھارت پانی بھی روک رہا ہے۔


اعجاز احمد میر January 02, 2017
مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہوگئی ہے. فوٹو فائل

شدید خشک سالی کے ساتھ ساتھ بھارت نے دریاؤںکا پانی روکنے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے چھوٹے ندی نالوں کا بھی تقریباً 50 فیصد پانی روکنا شروع کر دیا۔

آزاد کشمیر میں مقامی سطح پر بجلی پیدا کر نے والے 8 پاور ہاؤسز پر بجلی کی پیداوار میں تقریباً 80 فیصدکمی آئی ہے، دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے ملحقہ اضلاع ہٹیاں بالا اور وادی نیلم میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے آزاد و مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ نہ ہو نے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہوگئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر آنے والے دریاؤں اور ندی نالوں کا پانی روکنا شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں آنے والے پانی کی مقدار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں