عبدالقادر گیلانی نے بی اے کے امتحان میں جعلسازی کی

عبدالقادر گیلانی جس ڈگری پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں وہ جعلی ہے,رپورٹ


News Agienciyan/Express Desk December 29, 2012
عبدالقادر گیلانی جس ڈگری پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں وہ جعلی ہے,رپورٹ فوٹو: اے پی پی/فائل

کرپشن کیس میں تفتیش کرنے والے افسر حسین اصغر نے تحقیقاتی رپورٹ کا مراسلہ ایف آئی اے کو ارسال کردیا ہے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کیخلاف جعلی ڈگری اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حج کرپشن میں ملوث سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی جس ڈگری پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں وہ جعلی ہے، بی اے کے پرچوں میں انھوں نے امتحانی سینٹر تبدیل کیا تھا اور ان کے پرچے تین دیگر افراد نے دیے اور تینوں پرچوں میں تحریر مختلف ہے۔ بی اے کے کاغذات جو جمع کرائے گئے تھے اس کی تصدیق کرنے والے افسر نے کہا ہے کہ یہ ان کی تصدیق نہیںے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عبدالقادر گیلانی کو ان کے دفاع میں بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے لہذا عبدالقادر گیلانی کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا جائے، تحقیقاتی رپورٹ کا مراسلہ سپریم کورٹ کو بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں