عینک والاجن کی ’’بل بتوڑی‘‘ نصرت آراء بیگم کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا

بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آراء بیگم کی بہتر صحت یابی کے لیے کیا۔


Online January 07, 2017
بیت المال نے 'بل بتوڑی 'کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ فوٹو : فائل

بچوں کے مشہور ڈرامے ''عینک والا جن'' کا مقبول کردار ''بل بتوڑی'' ادا کرنے والی اداکارہ نصرت اراء بیگم کے علاج معالجے کے اخراجات پاکستان بیت المال نے 6لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آراء بیگم کی بہتر صحت یابی کے لیے کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ پر فالج کا اٹیک ہوا جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی وہ ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔اس حوالے سے بیت المال نے 'بل بتوڑی 'کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت اراء بیگم کو دیا جائے گا جسے دکھا کر وہ کسی بھی اسپتال میں اپنا علاج کرواسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں