سی آئی اے پاکستان کی سلامتی سے کھیلنا چاہتی ہے منور حسن

جب تک امریکا خطے میں ہے پاکستانی جوہری اثاثے خطرے میں ہیں ،امیر جماعت اسلامی.


Sana News December 30, 2012
12سال سے قوم دہائیاں دے رہی تھی اب خوددے رہے ہیں،سیکریٹری دفاع کے بیان پر ردعمل۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے پاکستان کی سلامتی سے کھیلنا چاہتی ہے اس کے لیے وہ اسرائیلی موساد اور بھارتی تخریب کار ایجنسی ''را''کی سرپرستی کر رہی ہے ۔

منور حسن نے سیکریٹری دفاع کے اس بیان پرکہ ''امریکا اور برطانیہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کیخلاف ہیں ''پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سال سے پوری قوم دہائیاں دے رہی تھی کہ ہمیں ڈاکو لوٹ رہے ہیں جبکہ ہمارے محافظ نہ صرف خاموشی سے تماشا دیکھتے رہے بلکہ الٹا قوم کو خاموش رہنے پر مجبور کرتے رہے لیکن اب خود وہی دہائی دے رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ جب تک ہم امریکی جنگ سے علیحدہ نہیں ہوتے،ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی نہ دہشتگردی سے جان چھوٹے گی اورایٹمی اثاثوں کو بھی خطرہ رہے گا ۔

08

انھوں نے کہاکہ حکمرانوں نے امریکی ایما پرہزاروں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا اورپاکستان کی سلامتی اورخود مختاری کوامریکی مفادات کی بھینٹ چڑھایا،بار بار احتجاج کے باوجود حکمرانوں کے کان پرجوں تک نہیں رینگی حتیٰ کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد بھی پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں کودرخوراعتنا نہیں سمجھاگیااورامریکاکوکھل کھیلنے کا موقع دیاگیا۔امریکا نے ڈرون حملوں میںہزاروں پاکستانیوں کو بچوںاور عورتوں سمیت اپنی وحشت وبربریت کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں