سندھ میں مدارس وفورتھ شیڈول فہرست کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

وفاق کے عدم اعتماد کے بعد آئی جی سندھ کومزید شواہد جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی


عبدالرزاق ابڑو January 13, 2017
حکومت سندھ نئی تفصیلات کی روشنی میں دوبارہ وفاقی حکومت سے رابطہ کریگی،ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں مدارس اورفوتھ شیڈول سے متعلق صوبائی حکومت کی رپورٹ اوراعداد و شمارپرعدم اعتمادکے بعد حکومت سندھ نے ان کا ازسرنوجائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پراس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے کہاہے کہ وہ کاؤنٹرٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دیگر ذرائع استعمال کرکے سندھ میں منفی سرگرمیوں میں ملوث دینی مدارس اور فورتھ شیڈول کی فہرست کااز سرنوجائزہ لیں اورمزید تفصیلات اورثبوت جمع کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ درکار تفصیلات جلدازجلد محکمہ داخلہ کوارسال کی جائیں، حکومت سندھ ان تفصیلات کی روشنی میں دوبارہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔