روس میں دنیا کے سب سے یخ بستہ گاؤں کا درجہ حرارت منفی 71 تک گر گیا

سردی سے ٹھٹھرنے والے ایک بار روسی گاؤں Oymyakon ہو آئیں جہاں ٹھنڈ ناقابل بیان ہے۔


INP January 15, 2017
یہاں قبرکی کھدائی سب سے مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ فوٹو: نیٹ

GILGIT: روس میں دنیا کے سب سے یخ بستہ گاؤں کا درجہ حرارت منفی 71 تک گر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سردی سے ٹھٹھرنے والے ایک بار روسی گاؤں Oymyakon ہو آئیں جہاں ٹھنڈ ناقابل بیان ہے۔ اوئم یاکون کا درجہ حرارت ان دنوں منفی 71 تک گر گیا ہے۔

دوسری جانب سردی کی شدت کا حال یہ ہے کہ شہری گاڑی بند ہونے کے ڈر سے سارا دن اسے رننگ حالت میں رکھتے ہیں۔ 500 افراد پر مشتمل آبادی کے اس گاؤں کے لوگوں کی زیادہ تر خوراک ہرن کا گوشت ہے۔ یہاں قبرکی کھدائی سب سے مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں