برطانوی شہزادے ولیم نے شاہی فضائیہ کی ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

مبصرین ان کے اس فیصلے کو بادشاہت کا منصب سنبھالنے کی طرف ایک قدم قرار دے رہے ہیں۔


Monitoring Desk January 16, 2017
شہزادہ ولیم اس وقت ایئرایمبولینس پائلٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

برطانوی شہزادے ولیم نے شاہی فضائیہ میں ملازمت چھوڑنے اور شاہی خاندان کے رکن کے طورپر اپنے فرائض پوری توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعض مبصرین ان کے اس فیصلے کو بادشاہت کا منصب سنبھالنے کی طرف ایک قدم قرار دے رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم اس وقت ایئرایمبولینس پائلٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وہ ملازمت چھوڑنے اور خاندان کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس موسم گرما میں ملازمت چھوڑ دیں گے اور شاہی محل کو اپنی مستقل قیام گاہ بنائیں گے۔ اس سے پہلے انھیں بعض نقادوں نے کام سے بھاگنے والا شخص قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں اپنی ذمے داریاں سنجیدگی سے ادا کرنی چاہیئں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں