حکومت سندھ کا دینی مدارس سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کمیٹی دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل حل کرے گی،عبدالقیوم سرمرو


عبدالرزاق ابڑو January 16, 2017
امیدہے کہ علما سے ملاقاتوں اور اجلاسوں کی روشنی میں سندھ کابینہ مذکورہ بل منظور کرے گی، عبدالقیوم سومرو۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صوبے میں دینی مدارس کے حوالے سے کمیٹی بنانے کافیصلہ کیاہے جس میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماکوبرابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائیگی، یہ کمیٹی دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل کوحل کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبدالقیوم سومرونے اتوار کو ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ مجوزہ کمیٹی 11اراکین پرمبنی ہوگی جس میں5ارکان حکومت کی جانب سے لیے جائیںگے اور 5 اراکین مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماسے شامل کیے جائیں گے، اس کمیٹی کے سربراہ وہ خود ہوں گے۔

ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاکہ سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کیلیے انھوں نے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماسے اجلاس منعقد کیے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے بہت سے تحفظات دورہوگئے ہیں،سندھ کابینہ کے آج (پیر کو) ہونے والے اجلاس میں صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کابل بھی ایجنڈے میں شامل ہے، امیدہے کہ علما سے ملاقاتوں اور اجلاسوں کی روشنی میں سندھ کابینہ مذکورہ بل منظور کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔