کابل کانفرنس میں شرکت افغان بھائیوں سے غداری ہے سمیع الحق

کانفرنس کا مقصد جہاد کوبغاوت قرار دے کر فتویٰ لینا ہے، چیئرمین دفاع پاکستان کونسل.


Sana News December 31, 2012
افغانستان سے نکلنے تک کوئی کانفرنس فائدہ مند نہیں ہوگی، نہ ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین جمعیت علمائے اسلام کے امیر مرکزیہ مولانا سمیع ا لحق نے کہاکہ کابل میں علما کانفرنس میں شرکت افغان بھائیوں کے خون کے ساتھ غداری ہے۔

کانفرنس کا مقصد جہاد کوبغاوت قرار دے کر فتویٰ لینا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ افغان حکومت کی جانب سے کابل میں ہونے والی علما کانفرنس جہاد کے خلاف سازش ہے ، کابل میں چند علما نما لوگوں کو جمع کرکے جہاد کی ضرورت نہ رہنے پر فتویٰ لینے کی کوشش کی جارہی ہے ، علمائے کرام اس سازش سے دور رہ کر اس کو ناکام بنادیں ،کانفرنس میں شرکت سے طالبان کی 11سالہ تاریخی جدوجہد ضائع ہو جائے گی۔

04

امریکا اور اس کے اتحادی افغانستان سے شکست کھانے کے بعد اپنے زخموں کو چاٹ رہے ہیں ، ان حالات میں کانفرنس بلانا سازش کے علاوہ کچھ نہیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ کرزئی حکومت چاہتی ہے کہ علما ایسا فتویٰ دیں کہ جہاداس وقت ناجائز ہے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ جب تک امریکا افغانستان سے نکل نہیں جاتا کوئی کانفرنس فائدہ مندثابت نہیں ہوگی اور نہ ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں