سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے ایل کے ایڈوانی کی ہرزہ سرائی

بعض اوقات یہ سوچ کرمیں غمزدہ ہوجاتاہوں کہ کراچی اور سندھ بھارت کا حصہ نہیں ہیں، بھارتی سابق ڈپٹی وزیراعظم


Express Desk January 17, 2017
ایل کے ایڈوانی نے ہندوؤں کی روحانی کی ترقی کیلیے پتاشری کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ فوٹو : فائل

بھارت کے سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے۔ وہ پتاشری براہما کی گدی نشینی کی48ویںسالگرہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر اپنی جنم بھومی کراچی کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ سوچ کرمیں غمزدہ ہوجاتاہوں کہ کراچی اور سندھ بھارت کا حصہ نہیں ہیں۔ اپنے بچپن کے دنوں می آرایس ایس میں بہت فعال ہوا کرتا تھا اور یہ سوچ کربہت مایوسی ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سندھ کے بغیر بھارت نامکمل ہے۔

ایل کے ایڈوانی نے ہندوؤں کی روحانی کی ترقی کیلیے پتاشری کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انھوں نے براہما تنظیم کی جانب سے خواتین کی بہتری کیلیے کی گئی کوششوں کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں