نجم شیرازبھی جنید جمشید کے نقش قدم پر گلوکاری چھوڑدی

اسکاٹ لینڈ میں مقیم سابق گلوکار نے دین اسلام کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا


Online January 18, 2017
اسکاٹ لینڈ میں مقیم سابق گلوکار نے دین اسلام کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ۔ فوٹو : فائل

ماضی کے معروف گلوکار نجم شیرازنے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر دین کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہرڈنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم شیراز نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت ہدایت دے سکتا ہے ، میری بھی آنکھیں کھلیں تو میں نے معروف حمد 'نہ تیرا خداکوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور' سے 2003ء میں دینی سفرشروع کیا، اس حمد کا مقصد ہی لوگوں کو بتانا تھا کہ یہ میں نیا ہوں۔

شوبزچھوڑنے پر مالی مشکلات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اْنہوں نے بتایا کہ زندگی میں اتارچڑھاؤ آتا ہے، معاشی طورپربھی آتے ہیں، اللہ گواہ ہے کہ کتنی مرتبہ اکاؤنٹ زیرورہا اورپھربھرگیا، صرف شیطان ڈراتا ہے کہ سڑک پرآجائیں گے۔ اْنہوں نے بتایا کہ جنید جمشید سادہ اور باظرف انسان تھے اور ہم نے 30 سال اکٹھے گزارے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں