شہید جنید جمشید پر فلم ’’خواب‘‘ بھارت میں بلاک کردی گئی

یوٹیوب پر جاری ہونیوالی فلم میں سلمان احمد نے جنید کے ساتھ گزارے لمحات دکھائے ہیں۔


این این آئی January 19, 2017
شکایت سلمان احمد کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر کی۔ فوٹو؛ فائل

معروف موسیقار اور گلوکار سلمان احمد نے طیارہ حادثے میں شہید جنید جمشید کے ساتھ گزارے گئے لمحات پر مبنی شارٹ فلم 'خواب' جاری کردی۔

فلم کو بھارت میں یوٹیوب پر بلاک کردیا گیا ہے جبکہ سلمان احمد کی جانب سے جاری کی جانے والی فلم میں ان کے جنید جمشید کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں مختلف وڈیوز اور تصاویر کو یکجا کیا گیا ہے جن میں جنید جمشید کا گلوکاری کا کیریئر جب انھوں نے دنیا بھر میں پرفارم کیا، ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں، اور سلمان احمد اور دیگر دوستوں کے ساتھ خوبصورت لمحات قید کیے گئے۔

واضح رہے کہ سابق گلوکار اور معروف نعت خواں و سماجی کارکن جنید جمشید 7 دسمبر کو حویلیاں کے نزدیک ہونے والے فضائی حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔ فلم 'خواب' کے جاری ہوتے ہی بھارت میں یوٹیوب پر اس کے لنک کو بلاک کردیا گیا جس کی شکایت سلمان احمد کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں