درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ بڑھا تو بڑے شہرڈوب جائیں گے

سائنسدان اس تبدیلی کی توقع آئندہ 100 سال تک کررہے ہیں۔


این این آئی January 19, 2017
سائنسدان اس تبدیلی کی توقع آئندہ 100 سال تک کررہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر زمین کا درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور بڑھ گیا تودنیا کے بڑے شہروں کا بیشتر حصہ زیرآب آجائیگا جبکہ کراچی کا اولڈ سٹی ایریا بھی ڈوب جائے گا۔

ماہرین ماحولیات کی تحقیق کے مطابق کرہ ارض، 4 ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوجائے تو 60 کروڑ آبادی کے زیراستعمال رقبہ متاثر ہوگا۔ سائنسدان اس تبدیلی کی توقع آئندہ 100 سال تک کررہے ہیں۔

ماہر ماحولیات ڈاکٹر معظم کے مطابق سڈنی، نیویارک، شنگھائی اور ممبئی سمیت درجہ حرارت میں اضافہ جہاں دنیا کے دیگر بڑے شہروں کو متاثر کرے گا، وہیں سمندر کنارے آباد کراچی بھی اس سے بچ نہیں پائے گا۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ کراچی کے قدموں کو چھوتا سمندر بپھرا تو پرانا شہر بہالے جائے گا۔ تحقیق نے مستقبل میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔