کراچی کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں 186 روپے کمی کا امکان

نیپرا نے ٹیرف میں کمی کے لیے عوامی سماعت کی تاریخ 26 جنوری مقررکی ہے۔


آن لائن January 22, 2017
نیپرا نے ٹیرف میں کمی کے لیے عوامی سماعت کی تاریخ 26 جنوری مقررکی ہے۔ فوٹو: فائل

کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں رواں ماہ 1.86 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے، اس کی وجہ دسمبرمیں صارفین کے زیادہ بلوں کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیپرا میں سی پی پی اے کی دائر کردہ پٹیشن کے مطابق دسمبرمیں تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 23 فیصد زیادہ چارج کرلیا تھا اور یہ ریفرنس ٹیرف کے تحت کیا گیا تاہم اصل پیداواری لاگت کم تھی اس لیے اضافی رقوم صارفین کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ نیپرا نے ٹیرف میں کمی کے لیے عوامی سماعت کی تاریخ 26 جنوری مقررکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں