بینظیرقتل کیس میں گواہ مارک سیگل نے سمن وصول کرلیے

5 جنوری کوبیان کیلیے بلایاگیا ہے،امریکی صحافی کوٹیلی فون پربھی اطلاع کردی گئی


Express Desk January 01, 2013
5 جنوری کوبیان کیلیے بلایاگیا ہے،امریکی صحافی کوٹیلی فون پربھی اطلاع کردی گئی فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف اہم ترین سرکاری گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کی پاکستان طلبی کیلیے باقاعدہ طور پر سمن امریکا بھجوا دیے گئے ہیں جوامریکی صحافی نے باضابطہ طور پر وصول کر لیے ہیں جبکہ انہیں اس بابت ٹیلی فون پر بھی اطلاع کر دی گئی ہے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1نے ان کی طلبی بینظیر بھٹوکیس میں بطور سرکاری گواہ عدالت میں بیان ریکارڈکرانے کیلیے کی گئی تھی انکابیان اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کے بندکمرے میں ریکارڈکیا جائیگا۔

5

مقدمے کی آئندہ سماعت ہفتہ5جنوری کو ہورہی ہے آئندہ تاریخ پر دیگر طلب کیے جانیوالے اہم ترین گواہان میں سابق وزیر اعظم کاظاہری پوسٹ مارٹم کرنیوالے سینئر ترین ڈاکٹر مصدق خان، ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق،ایس ایس پی سیداشفاق انور،ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمٰن بھی شامل ہیں ان کے بیان ریکارڈ کیے جانے کے بعدایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان اپنے بیانات ریکارڈکرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں