جاسوس کبوترکے بعد خودکش کتے بدحواس بھارتی میڈیا کا نیا الزام

بھارت آج تک ان الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے


این این آئی January 25, 2017
بھارت آج تک ان الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے: فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے خلاف پروپیگنڈے کا کوئی موقع ضائع نہ کرنے والے بھارتی میڈیا نے اب دعویٰ کیا ہے کہ ہمسایہ ملک سے بھارت میں تربیت یافتہ خودکش کتے بھیجے جارہے ہیں۔

بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کو خوفزدہ کرنے کیلیے خودکش جانورداخل کیے ہیں۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے پاکستان پرجاسوس کبوتربھیجنے کا الزام عائد کیا تھا اورپھرنام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس جیسا بھونڈا دعویٰ کیا گیا اوریہ سلسلہ چلتے چلتے اب خودکش جانوروں تک آپہنچاہے اوربھارت آج تک ان الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں