پاناما نے پاناما پیپرز کے حوالے سے تحقیقات معطل کر دیں

آئینی بنیادوں پر چیلنج کرنے کے لیے تحقیقات روکنا ضروری ہے، اٹارنی جنرل کینیا پورسل


این این آئی January 26, 2017
آئینی بنیادوں پر چیلنج کرنے کے لیے تحقیقات روکنا ضروری ہے، اٹارنی جنرل کینیا پورسل۔ فوٹو: فائل

وسطی امریکا کے ملک پاناما نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لیک ہونے والے خفیہ پاناما پیپرز کی تحقیقات معطل کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاناما کے اٹارنی جنرل کینیا پورسل نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ 'آئینی بنیادوں پر چیلنج کرنے کے لیے تحقیقات روکنا ضروری ہے'۔ انھوں نے کہا کہ اب یہ سپریم کورٹ پر ہے کہ وہ اس معاملے پر فیصلہ کرے کہ تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا جانا چاہیے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں پاناما پیپرز کی جانب سے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کی ویب سائٹ پر آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل ڈیٹا جاری کیا گیا تھا۔ جس میں درجنوں سابق اور موجودہ سربراہان مملکت، کاروباری شخصیات، مجرموں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کی 'آف شور' کمپنیوں کا ریکارڈ موجود تھا۔ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی ان معلومات کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں