آئیوری کوسٹ نئے سال کے جشن پر بھگدڑ سے 61افراد ہلاک 250 زخمی

دارالحکومت میں نئے سال کے موقع پر ہونیوالے کنسرٹ میں بھگدڑ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔


BBC/AFP January 02, 2013
دارالحکومت میں نئے سال کے موقع پر ہونیوالے کنسرٹ میں بھگدڑ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی. فوٹو: رائٹرز

افریقہ کے مغربی ملک آئیوری کوسٹ کے مرکزی شہر عابد جان میں نئے سال کی تقریبات کے بعد بھگدڑ کے دوران 61 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ منگل کے شروعاتی گھنٹوں میں پیش آیا جب شہر کے مرکزی علاقے پلیٹو میں واقع ایک اسٹیڈیم کے پاس آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک تقریب کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

09

ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں، ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، فیلکس ہافوئٹ بوائنی سٹیڈیم پر اتارے اور چھوڑے ہوئے کپڑے کافی تعداد میں دیکھے جا سکتے ہیں اور وہاں خون کے چھینٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں، حادثے سے قبل رات کو سٹیڈیم میں امریکی پرفارمر کرس براؤن کا کنسرٹ منعقد ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں