توہین آمیزفلم یوٹیوب سے ہٹانے کی پاکستانی درخواست مسترد

حکومت پاکستان اورگوگل کے درمیان ایساکوئی معاہدہ نہیں،گوگل انتظامیہ کاخط


Sana News January 02, 2013
شرپسندوں نے گھرکے باہربارودی موادسے بھراڈرم رکھا مگرپولیس کوبروقت اطلاع ہوگئی فوٹو:وکی پیڈیا

گوگل سرچ انجن نے حکومت پاکستان کی جانب سے یو ٹیوب سے توہین آمیز فلم ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

گوگل نے ایک خط کے ذریعے حکومت کو باضابطہ طورپر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے اس قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ حکومت پاکستان نے گوگل کمپنی سے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ توہین آمیز فلم کو یو ٹیوب سے فوری طور پر ہٹایا جائے، اس کے بعد حکومت یو ٹیوب کو پاکستان میں چلنے کی اجازت دیگی۔

3

نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی کی جانب سے جوابی خط میں پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف امریکی شر انگیز فلم ہٹانے سے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گوگل کمپنی کا پاکستان حکومت کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے انکار کے بعد حکومت نے اس حوالے سے معاہدے کے مسودے پر کام شروع کردیا ہے۔ وزارت خارجہ، داخلہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون نے اس مسودے پر کام شروع کردیا ہے۔ مسودے کی تکمیل کے بعد اسے منظوری کیلیے کابینہ کو بھیجا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں