شبنم بیٹے رونی گھوش کے ہمراہ 9 فروری کو پاکستان آئیں گی

ماضی کی معروف اداکارہ آکسفورڈ کے تحت لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کریں گی


Cultural Reporter February 01, 2017
شبنم کراچی کے علاوہ لاہور بھی جائیں گی۔ ۔ فوٹو : فائل

بنگلہ دیش منتقل ہونے والی پاکستان کی فلم انڈسٹری ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم اپنے صاحبزادے رونی گھوش کے ساتھ 9 فروری کو پاکستان کے دورے پر آرہی ہیں۔

بنگلہ دیش منتقل ہونے والی پاکستان کی فلم انڈسٹری ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم اپنے صاحبزادے رونی گھوش کے ساتھ 9 فروری کو پاکستان کے دورے پر آرہی ہیں۔ انہیں رواں ماہ آکسفوڑد کی جانب سے ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ شبنم کراچی کے علاوہ لاہور بھی جائیں گی۔

اداکارہ شبنم تین سال قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئی تھیں ان کے ہمراہ ان کے شوہر موسیقار روبن گھوش بھی تھے جب کہ کراچی میں ان کے اعزاز میِں مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال ان کے شوہر روبن گھوش انتقال کرگئے تھے اور اب شوہر کے انتقال کے بعد وہ پہلی بار پاکستان آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں