عدنان صدیقی نے کام کیلیے بھارتی فلمساز سے سیکیورٹی مانگ لی

حکومتی سطح پرتحفظ فراہم کیاجائیگاتوفلم کی شوٹنگ کے لیے وہاں جاؤں گا،عدنان


این این آئی February 02, 2017
حکومتی سطح پرتحفظ فراہم کیاجائیگاتوفلم کی شوٹنگ کے لیے وہاں جاؤں گا، عدنان۔ فوٹو : فائل

اداکار عدنان صدیقی کو ویزا مل چکا ہے لیکن وہ اس وقت تک بھارت جانے کے حق میں نہیں ہیں جب تک انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا جائے۔

اداکار عدنان صدیقی کوبھارت کا ویزا مل گیا تاہم انھوں نے بھارتی فلمسازسے سیکیورٹی مانگ لی۔ بتایا گیا کہ عدنان صدیقی اورسجل علی کی بالی ووڈفلم موم ابھی زیرتکمیل ہے جب کہ بھارتی فلمساز نے اسے مکمل کرنے کے لیے پاکستان میں دونوں فنکاروں سے رابطہ کیا۔ بتایا گیا کہ عدنان صدیقی کوویزا مل چکاہے لیکن وہ اس وقت تک بھارت جانے کے حق میں نہیں ہیں جب تک انھیں تحفظ فراہم نہیں کیاجائے۔

ادھر عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھارت میں حکومتی سطح پرتحفظ فراہم کیا جائے گا تو فلم کی شوٹنگ کے لیے وہاں جاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں