ٹرمپ ٹرمپ کا شور ہے

کوئی جوتے کے ڈیزائن میں ٹرمپ کے ہئیر اسٹائل کی مماثلت دریافت کرلیتا ہے تو کوئی ٹرمپ ڈسٹ بن متعارف کرادیتا ہے۔


خوشنود زہرا February 03, 2017
ٹرمپ نے جب صحافیوں کا دنیا کا سب سے بے ایمان طبقہ قرار دیدیا تو، پھر نتیجتاً صحافیوں نے بھی آئینہ دکھلا دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسا نام ہے جسے سُن کر آپ کے ذہن میں کسی بھی 'عجیب و غریب' شہ کا خیال آسکتا ہے، اور یقین کیجئے یہ محض آپ کے ساتھ نہیں بلکہ اگر آپ دنیا بھر کے میڈیا، سوشل میڈیا اور احتجاجی طریقوں کا جائزہ لیں تو ایسا ہی نظر آتا ہے۔ صدر منتخب ہونے سے لے کر حلف اٹھانے تک جہاں امریکہ سمیت دنیا بھر کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے نئے نئے طریقے متعارف کرائے وہیں میڈیا نے بھی دلچسپ اور طنزیہ کارٹون کی اشاعت کے ذریعے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔

دکاندار سے لیکر اداکار تک سب ہی ٹرمپ سے بیزار نظر آتے ہیں، کبھی کوئی جوتے کے ڈیزائن میں ٹرمپ کے ہئیر اسٹائل کی مماثلت دریافت کرلیتا ہے تو کوئی ٹرمپ کی حلیہ سے ملتے جلتے ڈسٹ بن متعارف کرادیتا ہے۔ غرض جس کا جو اور جیسا دل چاہ رہا ہے ٹرمپ کیلئے اپنے جذبات کا اظہار فرما رہا ہے اور اِس کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی شدت پسند طبعیت اور متعصابانہ پالیسی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روز ہی کوئی نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، کبھی شدت پسندی کو پسند فرماتے ہیں تو کبھی اسی شدت پسندی کے رویے پر عمل پیرا ہوکر مسلمان ممالک کیلئے ویزہ پر پابندی لگادیتے ہیں، اور حد تو یہ ہے کہ صحافیوں کو دنیا کا سب سے بے ایمان طبقہ قرار دیدیا، پھر نتیجتاً صحافیوں نے بھی آئینہ دکھلا دیا۔

ایسے ہی ٹرمپ مخالف احتجاج کی دلچسپ خبروں اور تصاویر کا مختصر جائزہ بلاگ میں پیش نظر ہے۔


''ٹرمپ سے مشابہت''


عقاب اور ٹرمپ

کسی دل جلے نے ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ عقاب کی تصویر لگادی، جس نے سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت سمیٹی۔


ٹرمپ اور گوچی

معروف برانڈ گوچی نے جب خواتین کے نئے جوتے متعارف کرائے تو ناقدین نے اسے ٹرمپ کے ہئیر اسٹائل سے مشابہہ قرار دیدیا۔


ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر

پڑوسی ملک چین دو ہاتھ آگے نکلا اور چین میں ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر نے خوب پذیرائی حاصل کی۔


ٹرمپ بن

جب یہی سب کچھ ہورہا تھا تو مارکیٹ میں ٹرمپ بن نامی کچرے دان بھی آگئے۔


ڈونلڈ ٹرمپی کیڑا

جب دنیا احتجاج میں مصروف تھی تو سائنسدان بھی ایک قسم کے پروانوں پر تحقیق میں مصروف تھے انہوں نے جو اس نسل میں سفیدی مائل پیلے پروں والے کیڑے کو دیکھا تو اس کا نام ''نیو پالپا ڈونلڈ ٹرمپی'' رکھ دیا۔



خیر اگر عقلمند ہوتے تو ٹرمپ پھر بھی سنبھل جاتے لیکن انہوں نے ان سب کو درست ثابت کرنے کیلئے عملاً اقدام اٹھائے اور میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر سمیت 7 مسلمان ممالک کیلئے ویزا پابندی کے حکم نامے پر بھی دستظ کر دئیے۔ اِن 7 مسلمان ممالک میں ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔ اِس حکم نامے پر دستخط ہونا تھا کہ ایک بار پھر ٹرمپ کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا اور میں اسٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ چھا گیا۔


ٹرمپ بمقابلہ میڈیا


ببیلجئیم کی ایک ویب سائٹ پر شائع کارٹون کے مطابق ٹرمپ کی پالیسز کو امریکہ کا حریف قرار دیا۔



یونان کی نیوز ویب سائٹ کیلی کارٹون نے مجسمہ آزادی کی ایک اثر انگیز تصویر شائع کی۔



مائنو پالیز اسٹار ٹریبوین میں شائع ایک شاندار کارٹون



 

ٹرمپ اور ٹوئیٹر


یہی نہیں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں اور پناہ گزینوں کے امریکہ داخلے میں پابندی عائد کی تو ٹوئٹر پر ٹرمپ پالیسز سے متاثرہ امریکی عوام میں ٹرمپ مخالف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔ ان میں سے چند ٹوئٹس یہ بھی ہیں۔



امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو مسترد کردیا۔





خیر آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق امریکیوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی رائے جان لی، یہ جاننے سے پہلے اور بعد میں آپ کی کیا رائے ہے، ہمیں ضرور بتائیے؟

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لئے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کےساتھ [email protected] پر ای میل کریں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں