کسی صورت جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے وزیراعظم

بے روزگاری کے باعث نوجوان آسانی سے دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہو جاتے ہیں۔ وزیراعظم


ویب ڈیسک January 03, 2013
بے روزگاری کے باعث نوجوان آسانی سے دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہو جاتے ہیں۔ وزیراعظم فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت شفاف الیکشن کا انعقاد امانت سمجھتی ہے، کسی صورت جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرتے ہوئے انتخابات کی طرف بڑھ رہی ہے، ہم نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت اور جہالت انتہا پسندی کی اصل وجہ ہے، بے روزگاری کے باعث نوجوان آسانی سے دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے اقدامات کیے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی مدد سے دہشتگردوں کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں