خسرہ سے بچائو کیلیے گھر گھر ویکسینیشن کی جائےفہیم الطافی

تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی اور ادویہ کے فراہمی یقینی بنانے کیلیے ڈائریکٹر صحت کو ہدایات


Express News Desk January 04, 2013
فہیم احمد الطافی نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنایا جائے، جہاں پر 24 گھنٹے امدادی ٹیمیں متاثرین کی مدد کیلیے موجود رہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی فہیم احمد الطافی نے ڈائریکٹر صحت کو ہدایت دی ہیں کہ میرپورخاص کے شہریوں کو خسرہ کی وبا سے بچانے کیلیے گھر گھر جا کر ویکسینیشن کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ خسرہ کے باعث سندھ بھر میں کئی معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس بیماری سے بچائو کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔

4

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنایا جائے، جہاں پر 24 گھنٹے امدادی ٹیمیں متاثرین کی مدد کیلیے موجود رہیں۔ اس موقع پر انھوں نے ڈائریکٹر صحت کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کے ساتھ ساتھ خسرہ کی ویکسین و دیگر ادویہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں