حکومت قطر کا خطوط سے کوئی تعلق نہیں سفیر مبارک المنصوری

پاناما کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ، قطری شہزادے کے خط ان کے ذاتی ہوسکتے ہیں


آن لائن February 05, 2017
خطوط حکومتی سطح پرجاری نہیں ہوئے، قطری سفیر۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں قطر کے سفیر سقربن مبارک المنصوری کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کے خطوط ان کے ذاتی ہوسکتے ہیں، قطری حکومت کا خطوط سے کوئی تعلق نہیں۔

قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے کہا کہ پاناما کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور قطر کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، خطوط حکومتی سطح پرجاری نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو کئی دہائیوں پرمحیط ہیں اورہم باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جس میں توانائی کا شعبہ سرفہرست ہے۔

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے سقر بن مبارک المنصوری کا کہنا تھا کہ قطر افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور ہم اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کیلٰے تیار ہیں۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر پابندی کے حکم نامے سے متعلق انہوں نے کہا کہ قطر اس نظریے سے متفق نہیں کہ اسلام دہشتگردی پھیلانے کا ذریعہ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی صدر اپنے اقدام پر نظرثانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں