میرے بیان سے صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تومعذت چاہتا ہوں الطاف حسین

میرے دل میں صحافی برادری کاکل بھی احترام تھااورآج بھی ہے۔ الطاف حسین


Express Desk January 04, 2013
میرے دل میں صحافی برادری کاکل بھی احترام تھااورآج بھی ہے۔ الطاف حسین فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بعض اینکرپرسنزکی جانب سے بعض بزرگ رہنمائوں کے بارے میں تضحیک آمیزالفاظ استعمال کیے گئے تھے جس پرمیںنے کہاتھاکہ اینکرپرسنزتنقیدکریں انہیں تنقیدکاحق ہے لیکن کسی کی تضحیک نہ کریں۔

پھربھی میری کسی بات یابعض جملوں سے اینکر پرسنز یا صحافیوںکی دل آزاری ہوئی ہے تومیں غیر مشروط طورپران سے معذرت چاہتاہوں اوراپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، میرے دل میں صحافی برادری کاکل بھی احترام تھااورآج بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں