فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں مین اسٹریم سے آؤٹ

صائمہ، ریشم ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز تک محدود، زارا شیخ، نرمااور لیلیٰ بھی اسکرین سے غائب


Javed Yousuf February 10, 2017
فلموں میں ثانوی کردار کرنے والی اداکارائیں نادیہ علی، دیدار شادی کرکے شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی۔ فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں شوبز کے مین اسٹریم سے آؤٹ ہوگئیں۔

فلموں کی صف اول کی اداکاراؤں کی اکثریت کی شوبز سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ ان میں اداکارہ زارا شیخ، نرما، لیلیٰ فلم کے ساتھ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری میںبھی نہیں دکھائی دے رہیں۔ اداکارہ صائمہ اور ریشم فلموں سے ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز تک محدود ہوچکی ہیں۔

اداکارہ ثنا اور نور بخاری ٹی وی کے ساتھ فلمی پروجیکٹس بھی کر رہی ہیں۔ اداکارہ میرا اپنے کام سے زیادہ متنازعہ بیانات کے باعث ان رہ رہی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک بالی ووڈ سے ناکام ہونے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری میں دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش کی مگر انھیں پذیرائی نہ مل سکی جب کہ اداکارہ نرگس کو شوبز میں دوبارہ واپسی راس نہ آئی، انہوں نے تھیٹر کے ساتھ فلموں میں دوبارہ قسمت آزمائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایتکار پرویزرانا مرحوم کے ساتھ پروجیکٹ کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں مگر اسٹیج پر رسپانس نہ ملنے پر یہ پروجیکٹ کاغذی کاروائی سے آگے نہ بڑھ سکا۔

ان کے علاوہ فلموں میں ثانوی کردار کرنے والی اداکارائیں نادیہ علی، دیدار شادی کرکے شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی جب کہ اداکارہ حیاء علی اور لاشانہ شوبز میں ان ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں