پاک فضائیہ 2017 میں مزید 50 جے ایف 17 طیارے خریدے گی

نئے طیارے بلاک 3 کے ہوں گے، کامرہ کمپلیکس بلاک 2 طیاروں کی تیاری بھی جاری رکھے گا


Express Desk February 11, 2017
بلاک 2 کی تیاری جاری رہے گی، بلاک ون کے 50 طیارے بنالیے، چیئرمین ایروناٹیکل کمپلیکس۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: پاک فضائیہ 2017 میں مزید 50 جے ایف 17 بلاک 3 طیارے خریدے گی۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئرمارشل ارشد ملک نے بتایا ہے کہ پاکستان ایئرفورس آئندہ چند برس میں 150 جے ایف17 لڑاکا طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کرے گی۔ یہ طیارے تین مختلف معیارات میں موجود ہیں جن میں بلاک ون، بلاک ٹو اور بلاک تھری شامل ہیں۔ پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس 50 بلاک ون طیارے بنا چکا ہے، بلاک ٹوکے50 طیاروںمیں سے 20 تیارکیے جاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ کی تیاری2017 میں جاری رکھی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں