فرحان اور سہیل کی ’’وسل‘‘ 17 فروری کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی

فلم کی عکسبندی اسلام آباد، بلوچستان اور افغانستان کے بارڈر پر شوٹ کی گئی ہے۔


Cultural Reporter February 13, 2017
فرحان علی آغا کی یہ تیسری فلم ہے اس سے قبل’’گڈ مارننگ کراچی‘‘ اور’’مالک‘‘ ریلیز ہوچکی ہیں۔ فوٹو: نیٹ

اداکار فرحان علی آغا اور سہیل سمیر کی اردو فلم ''وسل'' 17 فروری کو سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے ڈائریکٹرعماد اظہر اور پروڈیوسر میاں یسین ہیں۔

اسمگلنگ کے موضوع پر بننے والی اس فلم کی عکسبندی اسلام آباد، بلوچستان اور افغانستان کے بارڈر پر شوٹ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی وی اداکار وماڈل فرحان علی آغا کی یہ تیسری فلم ہے اس سے قبل''گڈ مارننگ کراچی'' اور''مالک'' ریلیز ہوچکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں