سوئٹزر لینڈ غیر ملکیوں کیلیے شہریت کے حصول میں آسانی ریفرنڈم منظور

تارکین وطن کی تیسری نسل کے طور پر ملک میں مقیم افراد کو سوئس شہریت دی جائے گی


این این آئی February 14, 2017
25 برس سے کم عمر ایسے افرادکوشہریت ملنا بہت آسان ہوجائےگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

GILGIT: سوئٹزرلینڈ میں عوام نے ایک ریفرنڈم کے ذریعے غیر ملکیوں کے لیے مقامی شہریت کے حصول میں نرمی کی منظوری دے دی۔ غیر ملکیوں کی تیسری نسل کے لیے سوئس شہریت کے حصول میں اس نرمی کی 60 فیصد ووٹروں نے حمایت کی۔

سوئس نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز عوامی ریفرنڈم میں 60.4 فیصد رائے دہندگان نے اس امر کی حمایت کر دی کہ اس یورپی ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی تیسری نسل کے لیے مقامی شہریت کا حصول بہت آسان بنا دیا جانا چاہیے۔

بعدازاں سوئٹزرلینڈ میں مقیم ایسے تارکین وطن کے لیے سوئس شہریت کا حصول بہت آسان بنا دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جن کی عمریں25 برس سے کم ہوں اور جن کے والدین اور والدین کے والدین بھی برسوں تک اس ملک میں قانونی طور پر رہائش پذیر رہے ہوں۔

واضح رہے کہ یوں تارکین وطن کے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کے لیے شہریت کی درخواست دینے کا طریقہ کار بھی بہت آسان بنا دیا جائے گا۔ اب یہ عمل قانونی طور پرتیز رفتار اور آسان ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں