تیسرے گلیکسی ایوارڈ 2017 میں جیا علی بہترین نیگٹو اداکارہ نامزد

ہمیشہ منفرد اور اچھوتے پراجیکٹس کا انتخاب کیا، شائقین نے میری پرفارمنس کو پسند کیا، اداکارہ 


Javed Yousuf February 19, 2017
منفی کیٹگری میں صنم سعید، شازخان، حسن نیازی اور نیئر اعجاز بھی نامزد۔ فوٹو: فائل

اداکارہ جیا علی تیسرے گلیکسی ایوارڈ 2017ء میں بہترین نیگیٹو اداکاری کی کیٹگری میں نامزد ہو گئیں۔

اداکارہ کو حال میں ریلیز ہونے والی فلم ''سایہ خدائے ذوالجلال'' پر دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے ایک منفی کردار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نامزدگی کے حوالے سے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پورے کیرئیر کے دوران ہمیشہ منفرد اور اچھوتے پراجیکٹس کا انتخاب کیا جن میں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔ فلم اور ٹی وی ڈراموں کی آفرز آتی رہتی ہیں مگر ٹی وی کی بجائے فلم ہی میری ترجیح رہی ہے۔ مگر ٹیلی فلمیں سائن نہیں کرنا چاہتی جسے ٹی وی ڈرامہ کا بہتر ورژن ہی کہا جاسکتا ہے۔

جیا نے کہا کہ ''سایہ خدائے ذوالجلال'' میں جب مجھے کردار سنایا تو اس شرط پر راضی ہوئی کہ تمام ایکشن سین کے لئے خود عکسبند کراؤں گی۔ اس کے لئے ایکشن سین عکسبند کروانے کے لئے باقاعدہ تربیت لی۔آج کا فلم بین کافی سمجھدار ہوچکا ہے وہ پردہ سکرین پر وہی کچھ دیکھنا چاہتا ہے جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں دکھایا جارہا ہے۔ اسی محنت اور لگن کی وجہ سے اس کیٹگری کا حصہ بنی ۔پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں بہت کم ایسی فلمیں بنی ہوں گی جن میں نیگیٹو کردار کے لئے کسی اداکارہ کی نامزدگی ہوئی ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ٹریڈ میں آنے والوں کی اکثریت ابھی نئی ہے جنہیں میچور ہوتے ہوئے کچھ وقت لگے گا۔ باکس آفس پر بے شک ہماری فلمیں فی الحال اچھا بزنس نہیں کررہیں مگر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اچھی بات یہ ہے کہ نئے فلم میکر نئے تجربات کر رہے ہیں جو مستقبل کے لئے بہت اچھا ثابت ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈائریکشن میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں صرف اداکاری اور پروڈکشن تک ہی محدود رہنا پسند کروں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں