طلبا کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا بنیادی ذمے داری ہے

لا کالج کا قیام لانڈھی اور کورنگی کے لیے الطاف حسین کا تحفہ ہے، آصف حسنین.


Express Desk January 07, 2013
گورنر عشرت العباد لانڈھی میں قائم ہونیوالے پہلے لاکالج کا جلد ہی افتتاح کریں گے. فوٹو: فائل

حق پرست قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا ہے کہ طلبہ وطالبات کو تعلیم کی تمام بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمے داری ہے اور ایسے طلبہ و طالبات جو تعلیم کے حصول کے لیے دوردراز کے علاقوںمیں طویل سفر کرکے جاتے ہیں ان کو اپنے ہی ٹائون اور علاقے میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسی لیے قائدالطاف حسین کی ہدایت پر لانڈھی میں پہلا لاے کالج قائم کیا جارہا ہے جس کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے اور کچھ ہی دنوں میں کام کی تکمیل کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد لانڈھی میں قائم ہونے والے پہلے لاکالج کا افتتاح کریں گے، حق پرست قیادت نے الطاف حسین کی ہدایت پر بلا تفریق بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں اور عوام کو تمام بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے موجودہ اختیارات کے تحت ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور عوام کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عوام کی امانت کو ترقی کے عمل کے ذریعے لوٹایا۔

05

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید خالد احمد،چیف آفیسر لانڈھی ٹائون عبدالراشید خان اور دیگر افسران کے ہمراہ لانڈھی میں زیر تعمیر لاکالج کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کرتے ہوئے کیا، حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے مزید کہا کہ لا کالج کا قیام لانڈھی کی عوام کے لیے قائد تحریک الطاف حسین کا تحفہ ہے، لانڈھی کورنگی کے عوام کو تعلیم صحت کی تمام سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں