وزیراعظم نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا گرین سگنل دیدیا

بطوروزيراعلی پنجاب تمام قانون نافذ كرنے والے اداروں كے ساتھ مل كر بہترين سكيورٹی اقدامات كئے جائيں ،وزیراعظم کی ہدایت


Online February 26, 2017
بطوروزيراعلی پنجاب تمام قانون نافذ كرنے والے اداروں كے ساتھ مل كر بہترين سكيورٹی اقدامات كئے جائيں ،وزیراعظم کی ہدایت فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل كا فائنل كرانے كا گرین سگنل دیتے ہوئے وزیراعلی شہبازشریف كو اداروں كے ساتھ مل كر بہترین سكیورٹی اقدامات كرانے كا ٹاسك دیدیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ ہفتے سے فروخت ہونے کا امکان

رپورٹس كے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے غیر رسمی گفتگو كرتے ہوئے پاكستان سپر لیگ ٹو كا فائنل لاہور میں كرانے كا گرین سگنل دیتے ہوئے كہا ہے كہ بطور وزیراعلی پنجاب تمام قانون نافذ كرنے والے اداروں كے ساتھ مل كر بہترین سكیورٹی اقدامات كئے جائیں تاكہ پاكستان كی عوام كو غیر ملكی كركٹ اسٹارز دوبارہ سے یہاں اپنی كاركردگی دكھاتے ہوئے نظر آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔