اشتعال انگیز تقاریر بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ملزم کو گرفتار کرکے 16 مارچ کو پیش کیا جائے، عدالت کا حکم


بانی ایم کیو ایم کے خلاف اسلام آباد کے 3 تھانوں میں مقدمات درج ہیں فوٹو: فائل

QUETTA: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وفاقی دارالحکومت کے 3 تھانوں کوہسار، سیکریٹریٹ اور بہارہ کہو میں پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں درج تین مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے عدم پیشی پر ملزم بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 16 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے سے متعلق ملک کے مختلف شہروں میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |