پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونا دہشت گردوں کو جواب ہے پرویز مشرف

اگر ہم لاہور میں فائنل نہیں کراتے تو ہم دہشت گردوں کا مقصد پورا کردیں گے، سابق صدر


این این آئی February 28, 2017
اگر ہم لاہور میں فائنل نہیں کراتے تو ہم دہشت گردوں کا مقصد پورا کردیں گے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے اور اسی صورت میں دہشت گردوں کو موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔

بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگر ہم یہ فائنل لاہور میں نہیں کراتے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ ہم دہشت گروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ فائنل کیلیے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جاسکتی ہے تو اسے ہر حال میں لاہور میں ہی ہونا چاہیے، حالیہ دہشت گردی کا مقصد اسی فائنل کو روکنا تھا اور اگر ہم لاہور میں فائنل نہیں کراتے تو ہم دہشت گردوں کا مقصد پورا کردیں گے۔

پرویز مشرف نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سب سے بڑا نقصان پاکستانی شائقین کو ہوا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں