دہشت گردی نہیں کی پاکستانی شہری کا امریکی عدالت میں اقبال جرم سے انکار

عابد نصیر پر القاعدہ کو انتظامی مدد فراہم کرنے اور مانچسٹر میں بم دھماکوں کی ناکام سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


Sana News January 09, 2013
جرم ثابت ہونے کے نتیجے میں عابد کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

برطانیہ کی تحویل سے امریکی حکام کے حوالے کیے گئے پاکستانی شہری عابد نصیر نے پہلی پیشی پر خود پر عائد دہشتگردی کا الزام مسترد کر دیا ہے۔

اس پر امریکا اور یورپ میں حملوں کی ناکام منصوبہ بندی کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ نیو یارک کی عدالت میں پیش ہونے والے26 سالہ عابد نصیر نے خود کو بے قصور قرار دیا۔ جمعرات کو امریکا کے حوالے کیے جانے والے عابد نصیر پر القاعدہ کو انتظامی مدد فراہم کرنے کے علاوہ مانچسٹر میں بم دھماکوں کی ناکام سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جرم ثابت ہونے کے نتیجے میں اسے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں