سپریم کورٹ کے2 ججوں پر لال مسجد آپریشن میں معاونت کا الزام

مقدمے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو بلا امتیاز قانون کے مطابق طلب کرکےانکے بیانات قلم بند کیے جائیں۔


Sana News January 09, 2013
لال مسجد آپریشن میں 3 اعلیٰ ججوں نے بھی معاونت کی، درخواست۔ فوٹو:فائل

لال مسجد سانحے کی تحقیقات کے قائم کمیشن میں جمع کرائی گئی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق 2 ججز نے بھی لال مسجد آپریشن میں معاونت کی ہے، انھیں طلب کر کے انکا بیان لیا جائے۔

درخواست گزار طارق اسد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے لال مسجد، جامعہ حفصہ میں بیگناہ طلباو طالبات کے قتل عام کا حکم دیا۔

04

اس آپریشن میں شامل افراد کی شہادتیں بہت اہم ہیںلہٰذا مقدمے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو بلا امتیاز قانون کے مطابق طلب کیا جائے اور انکے بیانات قلم بند کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں