سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد ملزم گلو بٹ کوٹ لکھپت جیل سے رہا

تعزیرات پاکستان کے تحت عام جرائم میں گلو بٹ 6 سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔


Monitoring Desk March 07, 2017
گلو بٹ پر کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے۔ فوٹو : فائل

DASKA: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزم گلو بٹ کو عدالتی حکم پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 3 ہفتوں کی تاخیر سے گلو بٹ کی اپیل پر رہائی کا فیصلہ جاری کیا ہے، عدالتی احکام پر گلو بٹ کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کر دی گئی تھیں۔

عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا کہ تعزیرات پاکستان کے تحت عام جرائم میں گلو بٹ 6 سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔

واضح رہے کہ گلو بٹ پر کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے جبکہ محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کی دفعات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں