پارلیمنٹ ربڑاسٹیمپ ہےفیصلے کوئی اورکرتا ہے ظفرعلی شاہ

لانگ مارچ مسائل کا حل نہیں،صدر کو کئی خطوط لکھے مجھے نظر انداز کیا گیا.


Malik Manzoor Ahmed January 10, 2013
بینظیرکے بعد پی پی مفلوج ہوگئی، نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں،ایکسپریس کوانٹرویو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونیوالے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ آج ملک میں نہ پارلیمنٹ ہے اور نہ جمہوریت، پارلیمنٹ ربڑ اسٹمپ ہے فیصلے کوئی اور کرتا ہے۔

لانگ مارچ مسائل کا حل نہیں،چیف الیکشن کمشنرکسی کی نہیں سنیں گے،ن لیگ کی قیادت ملک کو چیلنج سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ''ایکسپریس'' کوانٹرویومیں سابق ڈپٹی اسپیکر ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں نے کئی بار صدر مملکت کو خطوط لکھے اور تجاویز دیں مگر مجھے مسلسل نظراندازکیا جاتا رہا، ملک میں بدعنوانی،اقربا پروری اوراختیارات سے ناجائز تجاوز کرنے کا دور دورہ ہے نوکریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔

07

انتخابات کے التواکی اگرسازش کی گئی تو وہ اس کیلیے کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ آج عدلیہ آزاداورخود مختار ہے، میڈیا فعال اور متحرک ہے فوج سیاست میں نہیں آنا چاہتی، بینظیربھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، آج اداروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں