کرن جوہر کے مشورے پر کنگنا نے کرارا جواب دے دیا

انڈین فلم انڈسٹری چھوٹا فلم اسٹوڈیو نہیں جوکرن کو ان کے والد نے ورثے میں دیا ہو، اداکارہ۔


Showbiz Desk March 10, 2017
کرن جوہر کوئی نہیں ہوتے مجھے کہنے والے کہ میں انڈسٹری کو چھوڑ دوں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ میں دو اداکاراؤں کے درمیان جاری لڑائی عام سی بات ہے، لیکن اداکارہ کنگنا رناوت اور ہدایت کار کرن جوہر کے درمیان جاری جنگ نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔

کرن جوہر نے کچھ روز قبل اداکارہ کنگنا رناوٹ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر انھیں بولی وڈ میں اتنے مسائل کا سامنا ہے تو بہتر ہیں وہ اسے چھوڑ کر چلی جائیں جس پر کنگنارناوت نے کہا کہ انڈین فلم انڈسٹری ایک چھوٹا فلم اسٹوڈیو نہیں جو کرن جوہر کو ان کے والد نے ورثے میں دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا تعلق ہر ہندوستانی سے ہے اور اس میں باہر سے آنے والے فنکاروں کی بہت جگہ ہے جیسے میں، جس کے والدین کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ مجھے فارمل ٹریننگ دے سکتے، میں نے اپنا کام سیکھا ہے اور اس کا معاوضہ لیتی ہوں، کرن جوہر کوئی نہیں ہوتے مجھے کہنے والے کہ میں انڈسٹری کو چھوڑ دوں، میں کہیں بھی نہیں جانے والی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں