بھارت ہماری سرحدوں پر دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے خواجہ آصف

افواج پاکستان پوری طاقت کے ساتھ دشمن کو جواب دینے اور مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، وزیردفاع


ویب ڈیسک March 11, 2017
ہماری فوج ہر محاذ پر جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے، خواجہ آصف: فوٹو: فائل

KOHISTAN: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن رہنا چاہتے ہیں لیکن بھارت ہماری مغربی اور مشرقی سرحدوں پر دہشت گردوں اور افغانستان کو ہمارے خلاف استعمال کررہا ہے۔

سیالکوٹ میں بار کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسائیوں کےساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری اس کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے افواج پاکستان پوری طاقت کے ساتھ دشمن کو جواب دینے اور مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہماری فوج ہر محاذ پر جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ مشرق اور مغرب میں ہمارا ایک ہی دشمن ہے اور وہ بھارت ہے۔ بھارت ہماری مغربی اور مشرقی سرحدوں پر دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے اور افغانستان کوبھی ہمارے خلاف استعمال کررہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جن لوگوں نے آج ہم پر بندوقیں تانی ہیں، 25 سال قبل ان لوگوں کو بندوقیں ریاست نے تھمائی تھیں، اس وقت ریاست کے مقاصد جو بھی تھے لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ یہ لوگ ہمارے مخالف ہوں گے اور یہ بندوقیں ہم پر ہی تانی جائیں گی اور یہ بھی علم نہیں تھا کہ ان لوگوں کو سزائیں دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سرحدوں، پانیوں اورفضاؤں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے تو فوجی عدالتیں بناتے ہیں، اسکولوں، دفاتر اور مساجد میں نہتے عوام کو بے گناہ قتل کرنے والے کہاں کہ مسلمان ہیں، میں فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں، فوجی عدالتوں کا قیام اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ ہمارا موجودہ نظام تباہ ہوچکا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کی اصلی سرجیکل اسٹرائیک کا وہ جواب دینگے کہ جعلی کا بھی نہیں سوچے گا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں