پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل خوش آئند ہے برطانوی جریدہ

پاکستان ایک بار پھر سے مستحکم اور ترقی کی جانب ترقی کرنے والا ملک ہے، برطانوی جریدہ


Monitoring Desk March 13, 2017
مردم شماری کے انعقاد اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرانا بھی اہم اقدام ہے۔ فوٹو: فائل

ایک برطانوی جریدے اکانومسٹ نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے اہم حکومتی کردار ادا کیا جبکہ اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ دوسری جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے کی طرف جا رہی ہے۔

برطانوی جریدے نے اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور مردم شماری کو حکومت کے اہم فیصلوں سے تعبیر کیا ہے، سابق سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے 8 سال بعد لاہور میں کرکٹ کا فائنل کرکٹ دیوانوں کاجوش ظاہر کر رہا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان میں دوسری جمہوری حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سے مستحکم اور ترقی کی جانب ترقی کرنے والا ملک ہے، ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی اور جی ڈی پی کی نمو 4 سے 5 فیصد ہونا بھی غربت میں خاتمے کا اشارہ ہے۔ پاکستان بھر میں لوڈ شیڈنگ کو پہلے کے مقابلے میں تقریباً نصف کر دینا بھی نواز حکومت کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے جبکہ مردم شماری کے انعقاد اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرانا بھی اہم اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں