حکمران عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکےشاہ تراب الحق

حکمران عوام کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں, شاہ تراب الحق.


Staff Reporter January 12, 2013
حکمران عوام کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں, شاہ تراب الحق. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران عوام کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ ماہ ربیع الاول کے تقدس کی خا طر اپنے سیاسی جلسوں کا سلسلہ مو ٔخر کرکے میلادالنبیؐ کی تقاریب کا اہتمام کریں، نیو میمن مسجد بو لٹن مارکیٹ میں اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کراچی کے نا ظم مولانا خلیل الرحمٰن چشتی نے کہا کہ میلاد مصطفیؐ کے منانے والوںکودنیا کی کوئی طاقت اور سازش ذکرِ مصطفیؐ سے نہیں روک سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں