کراچی میں ورچوئل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کا انعقاد

تقریب میں بیچلرز اور ماسٹرز کرنیوالے 280 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔


Express Desk January 12, 2013
تقریب میں بیچلرز اور ماسٹرز کرنیوالے 280 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ فوٹو: فائل

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے تیسرے کانووکیشن کا انعقاد سندھ اور بلوچستان کے گریجوایشن کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے کراچی میں ہوا۔

ورچوئل یونیورسٹی سے بیچلرز اور ماسٹرز کرنے والے 280 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، اس کے علاوہ قابل اور ذہین گریجوایٹس میںگولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے، اپنے خطاب میں ڈاکٹر نوید اے ملک نے یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ورچوئل یونیورسٹی پورے ملک میںجدید اور منفرد نظام تعلیم کے ذریعے اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی میں داخل ہونے والے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

03

انہوں نے ملک و قوم کی ترقی و فلاح کیلئے سخت محنت اور عزم سے کام کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور گریجوایٹس اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ کانووکیشن میں شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد، ممتازشخصیات اور کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے والدین نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں