الطاف حسین نے قائداعظم کی شان میں گستاخی نہیں کیمتحدہ

بیان کردہ تاریخی حقائق کوسیاق وسباق سے ہٹ کرنہ لیاجائے،قاسم رضا،مصطفی عزیزآبادی


Express Desk January 12, 2013
اہل قلم حضرات مفیدتبصروں سے قبل خطاب کامکمل متن ضرورپڑھ لیں،طارق جاویدکی اپیل۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاویدنے سیاسی رہنماؤں، مبصرین، اینکرسنز، دانشوروںاورتمام اہل قلم حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی مصروفیت سے وقت نکال کربانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے حوالے سے گزشتہ روزالطاف حسین کے خطاب کامکمل متن پہلے پڑھ لیں اس کے بعدا پنے قیمتی تبصروں سے قوم کوآگاہ کریں۔

ایک بیان میں طارق جاوید نے کہاکہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اوراگراس حوالے سے کوئی بھی نکتہ بیچ میں اٹھاکرسیاق وسباق کے بغیرپیش کیاجائے گاتواس کے معنی اورمطلب نہ صرف غلط ہوجائیںگے بلکہ الٹے ہوجائیںگے اوریہ عمل قوم کواصل حقائق سے گمراہ کرنے کی طرف قدم ہوگا،تمام لکھاریوں اورتبصرہ نگاروں سے دل کی گہرائی سے اپیل ہے کہاکہ آپ کو پوراحق ہے کہ آپ مخالفت کریں لیکن سچائی کوتوڑمروڑکرپیش کرنے سے احتراض کریں ورنہ ہماری موجودہ اورآنے والی نسل سچ سے محروم رہے گی،الطاف حسین نے جوتاریخی نکات بیان کیے ہیں انہیں مثبت اندازمیں لیناچاہیے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ترجمان مصطفی عزیزآبادی اورقاسم علی رضانے بھی اپنے بیان میں بعض سیاسی تجزیہ نگاروںکی جانب سے لانگ مارچ میں ایم کیوایم کی عدم شرکت کے فیصلے اورالطاف حسین کی تقریرکوبے جاتنقید کانشانہ پرکہاہے کہ الطاف حسین نے قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی شان میں گستاخی نہیںکی بلکہ ان کی سیاسی بصیرت،مسلمانان ہندسے ان کی محبت اورقیام پاکستان کیلیے ان کی جدوجہدکوسلام تحسین پیش کیاہے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروںکی جانب سے ایم کیوایم کی پالیسی پراعتراض کوئی نئی بات نہیں،35برسوں سے ایم کیوایم کی سچ،حق پرستانہ اورمصدقہ باتوں پرتنقیدہوتی رہی ہے اور ایم کیوایم نے ہرتنقیدکاخوش دلی سے خیرمقدم کیاہے۔

 

02

الطاف حسین کی تقریرکے دوران ٹیلی فون پربہت سی جگہ پرآواز کے خلل سے غلط فہمی کااندیشہ ہوسکتا ہے اورکوئی بات سننے میں غلطی ہوسکتی ہے جسے دورکرنے کیلیے الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم تمام سیاسی تجزیہ نگاروں اوراینکرپرسن کوان کی تقریراور ثبوت وشواہدکی کاپیاں فراہم کررہی ہے،ہماری درخواست ہے کہ تمام سیاسی تجزیہ نگار،اینکرپرسن اوردانشورالطاف حسین کی تقریرکالفظ بہ لفظ مطالعہ کریں اورفراہم کردہ ثبوت وشوا ہد کابغور مشاہدہ کریں تاکہ انہیں ازخودعلم ہوجائے کہ الطاف حسین نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی شان میں گستاخی نہیں کی بلکہ ان کی سیاسی بصیرت،مسلمانان ہند سے ان کی محبت اورقیام پاکستان کیلیے جدوجہد کوسلام تحسین پیش کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں